0

26ویں ترمیم ،جوڈیشری اپنی حیثیت بحال کرے گی،فوادچودھری

اسلام آباد(نیا محاذ)سابق وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہاہے کہ 26ویں ترمیم کرکے عدلیہ کو کمزور کیا گیا،26ویں ترمیم،جوڈیشری اپنی حیثیت بحال کرے گی،کہا جارہا ہے کہ اب 27ویں آئینی ترمیم کریں گے۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فوادچودھری کاکہناتھا کہ شعیب شاہین، رؤف حسن و دیگر پر کون سا مشکل وقت آیا،وہ تو خیبرپختونخوا میں بیٹھے کافی پی رہے ہیں،محمود الرشید، یاسمین راشد سمیت ہم پر مشکل وقت آیا ہے،شاہ محمود قریشی، محمودالرشید، اعجاز چودھری ، عمر چیمہ کو ملنے گیا کوئی؟ہمارے اوپر ابھی تک مشکل وقت ختم نہیں ہوا،سابق وفاقی وزیر کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی میں فارورڈبلاک کی کیا حیثیت ہے؟پارٹی میں سب لوگ بانی پی ٹی آئی کے فالورز ہیں،ان کاکہنا تھا کہ سیاست میں استحکام نہیں تو نقصان پاکستان کا ہورہاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں