0

پاکستان آسٹریلیا سیریز؛بابراعظم سمیت دیگر کھلاڑی روانہ

لاہور(نیا محاذ)آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کے 7 ممبران روانہ ہوگئے ہیں۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق آسٹریلیا روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں بلے باز بابر اعظم ، فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور سپنر فیصل اکرم شامل ہیں۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ چار نومبر کو میلبرن میں کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم کے ون ڈے سکواڈ میں کپتان محمد رضوان، نائب کپتان سلمان علی آغا، عامر جمال، عبداللہ شفیق، عرفات منہاس، بابراعظم، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسیب اللہ خان، کامران غلام، محمد حسنین، عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں کپتان محمد رضوان، نائب کپتان سلمان علی آغا، عرفات منہاس، بابراعظم، حارث رؤف، حسیب اللہ خان، جہانداد خان، عباس آفریدی، عرفان خان، نسیم شاہ، عمیر یوسف، صاحبزادہ فرحان، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، عثمان خان شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں