0

مرغی کے گوشت کی قیمت کم ہو گئی، انڈے مزید مہنگے

لاہور(نیا محاذ) مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیاجبکہ انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید 2 روپے کا اضافہ ہو گیا۔نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق گزشتہ تین دنوں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 26 روپے کی کمی ہو گئی ہے، مرغی کا گوشت آج 18 روپے فی کلو سستا ہوا۔

سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 551 روپے ہو گئی ہے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔زندہ مرغی 13 روپے فی کلو سستی ہوئی ہے، زندہ برائلر کی پرچون قیمت 380 روپے فی کلو جبکہ تھوک قیمت 366 پر مقرر کی گئی ہے۔فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید دو روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی درجن قیمت 315 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسلام آباد میں بھی مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، گزشتہ روز مرغی کا گوشت 630 روپے کلو تھا، ملک کے دیگر شہروں میں مرغی اور انڈوں کی قیمتیں مختلف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں