0

‘سکیورٹی ضروری’ دکی میں کوئلہ کان پرفائرنگ کے بعد 17 روز سے کام بند

کوئٹہ(نیا محاذ ) دکی میں کوئلہ کان پرفائرنگ واقعے کے بعدکانوں میں کام 17روزسے بند ہے۔
ضلعی انتطامیہ کا بتانا ہے کہ کوئلہ کان مالکان اورکان کن فول پروف سکیورٹی کی فراہمی تک کام سے انکاری ہیں۔
اس حوالے سے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ مقامی انتظامیہ اورکان کنوں کی سفارشات پرغورکیاجارہا ہے جبکہ حکومت دکی انتطامیہ،کان مالکان، مزدوریونین اورقبائلی معتبرین کےساتھ رابطے میں ہے۔
واضح رہے کہ دکی میں 11 اور 12 اکتوبرکی درمیانی شب کوکوئلہ کانوں پرفائرنگ میں 21کان کن جاں بحق اور7 زخمی ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں