0

کے الیکٹرک صارفین کو 247 ملین روپے واپس کرنے کو تیار، ماجرا کیا ہے؟

اسلام آباد(نیا محاذ )کے الیکٹرک صارفین کو 247 ملین روپے واپس کرنے کو تیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے پاس ایک درخواست دائر کی ہے جو ستمبر 2024کے لئے ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کے حصے کے طور پر صارفین کو 0.16 روپے فی یونٹ واپس کرنے کے لئے تیار ہے جو کل تقریباً 247 ملین روپے بنتے ہیں۔
نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر نظرثانی کے لئے 31 اکتوبر کو عوامی سماعت مقرر کی ہے۔
سماعت دو بنیادی خدشات کو دور کرے گی، آیا درخواست کردہ ایف سی اے جائز ہے اور آیا یوٹیلیٹی نے اپنے پاور پلانٹس سے بجلی پیدا کرنے اور اسے بیرونی ذرائع سے خریدتے وقت قائم کردہ میرٹ آرڈر کی پابندی کی۔
اپنی درخواست میں کے الیکٹرک نے دلیل دی کہ یہ ایڈجسٹمنٹ نیپرا کے جولائی 2023 سے جون 2024 تک کی مدت کیلئے عارضی ماہانہ فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ سے متعلق سابقہ فیصلوں سے مطابقت رکھتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں