0

حجامت کروانے گیا تو ایک نوجوان فیشل کروا رہا تھا جس سےتاخیر ہوئی، چیف جسٹس نے وضاحت پیش کردی

اسلام آباد (نیا محاذ) چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے گزشتہ شب ایک تقریب میں خطاب کیا جہاں انہوں نے اپنے تاخیر سے پہنچنے کی وضاحت بھی پیش کی۔ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ مجھے تقریب میں جلدی پہنچنے کی عادت ہے، جسٹس نعیم افغان نے کہا کہ تقریب میں حجامت کروا کر آئیے گا۔انہوں نے بتایا کہ حجامت کروانے گیا تو ایک نوجوان فیشل کروا رہا تھا جس کے باعث تاخیر ہو گئی، فاروق ایچ نائیک کو تب سے جانتا ہوں جب میں نے وکالت شروع کی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ فل کورٹ سے متعلق ٹاک شو دیکھ رہا تھا، سب کہہ رہے تھے کہ چیف جسٹس یہ کریں گے، فلاں جج وہ کریں گے۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے بتایا کہ ٹاک شو میں جسٹس یحییٰ آفریدی کا پوچھا تو تجزیہ کار نے کہا کہ ان کا کسی کو معلوم نہیں، تجزیہ کار نے کہا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی جو بھی کریں گے آئین کے مطابق کریں گے۔انہوں نے کہا کہ لوگ ہمیں سمجھ گئے لیکن جسٹس یحییٰ آفریدی کو نہیں سمجھ پائے، میں 1982ء سے کام کر رہا ہوں، 42 سال سے مسلسل کام کر رہا، ایک ماہ کی چھٹیاں لیتا تھا لیکن اب تو کافی عرصہ ہو گیا چھٹیاں لیے ہوئے، بلوچستان ہائی کورٹ میں جتنے بھی ججز کی نامزدگی کی سب کی تعیناتی ہوئی۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں