اٹک (نیا محاذ) پاکستان تحریک انصاف نے ڈسٹرکٹ اٹک کی مقامی تنظیم کو مکمل طور پر تحلیل کر دیا ۔ اعلیٰ قیادت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ اٹک کی مقامی تنظیم کومکمل تحلیل کیا جاتا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 اکتوبر کے احتجاج میں اٹک کی تنظیم ورکرز نکالنے میں ناکام رہی،اٹک کی تنظیم علی امین گنڈا پور کے قافلے کے ساتھ بھی نا مل سکی ،مقامی قیادت گھروں میں بیٹھ کر کارکنان کو نکلنے کا کہتی رہی یہی وجہ ہے کہ پوری تنظیم کو ہی معطل کر دیا گیا ہے۔
0