0

نامزد چیف جسٹس کی ذات سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ، پی ٹی آئی رہنما کا بیان

اسلام آباد(نیا محاذ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ نامزد چیف جسٹس کی ذات سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران شعیب شاہین نے کہا کہ ترمیم جس طرح سے منظور ہوئی وہ سب کو پتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سینئر جج کو چیف جسٹس بنانا چاہیے تھا، ہم 26ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کریں گے، سپریم کورٹ سے استدعا کریں گے کہ ہمارا کیس فل کورٹ سنے۔شعیب شاہین نے مزید کہا کہ نامزد چیف جسٹس کی ذات سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، چیف جسٹس بننا سینئر ترین جج کا حق تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں