لاہور(نیا محاذ) پنجاب کے صوبائی دار الحکومت میں مجموعی طور پر ایئر کوالٹی انڈیکس 202 تک جاپہنچا، جس کے باعث آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سب سے زیادہ برکی روڈ پر 364 تک اے کیو آئی ریکارڈ کیاگ، گلبرگ 2 کے علاقے میں 276، ڈی ایچ اے فیز 5 کے علاقے میں 271، سید مراتب علی روڈ پر ایئر کوالٹی انڈیکس 261 ریکارڈ کیا گیا۔
شملہ پہاڑی میں اے کیو آئی انڈیکس 248، جوہر ٹاؤن میں 244، بھٹہ چوک کے علاقے میں 231، ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں 198 ریکارڈ کیا گیا۔طبی ماہرین کے مطابق شہری ماسک اور عینک کا استعمال یقینی بنائیں، اچھی خوراک، ڈرائی فروٹ اور قہوے کا استعمال کیا جائے۔