اسلام آباد(نیا محاذ)سپریم کورٹ کے عدالتی عملے نے کہاکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا مقدمات کی سماعت کا آج آخری روز تھا،کل بینچ میں بیٹھنے کی کوئی کازلسٹ جاری نہیں کی گئی،چیف جسٹس نے 10مقدمات کی سماعت کی،10میں سے 4مقدمات کے فیصلے اور 6کو ملتوی کیا گیا۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وکیل فاروق ملک نےچیف جسٹس سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آج آپ کا عدالت میں آخری دن ہے،آپ کیلئے نیک خواہشات ہیں،چیف جسٹس نے جواب نے کہا کہ زندگی رہی تو کل آپ سے ملاقات ہوگی۔
0