اسلام آباد(نیا محاذ)4اکتوبر کو تحریک انصاف احتجاج کے دوران توڑپھوڑ کے کیس میں 2ایم پی ایز، خیبرپختونخوا پولیس اور ریسکیو ملازمین کی ضمانتیں منظورہو گئی۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق 4اکتوبر کو تحریک انصاف احتجاج کے دوران توڑپھوڑکے کیس میں دو ایم پی ایز، خیبرپختونخوا پولیس اور ریسکیو ملازمین کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی،اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے درخواست ضمانتوں پر سماعت کی،ایم پی اے ملک لیاقت ، انور زیب کی ضمانت کی درخواست ضمانتیں منظورہو گئیں،عدالت نے مقدمہ میں گرفتار کے پی پولیس، ریسکیو اہلکار اور دیگر ملزمان کی ضمانتیں بھی منظورکرلیں،ملزمان کے خلاف تھانہ کوہسار میں 2مقدمات درج کئے گئے تھے،عدالت نے 20،20ہزار روپے مچلکوں پر ضمانت کی درخواستیں منظور کرکے رہائی کا حکم دیدیا۔
0