0

توشہ خانہ ٹو کیس؛پرچہ ریمانڈ نہ ملنے پر ابتک بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری نہ ہوسکی

اسلام آباد(نیامحاذ)توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور ہونے کے باوجود سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری نہ ہو سکی۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پرچہ ریمانڈ نہ ملنے پر ابتک بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری نہ ہوسکی،سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کے اہلمدنے پرچہ ریمانڈ کی تلاش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت کے معاملے پر وکلا خالد یوسف اور رائے سلمان امجد عدالت میں موجود ہیں، وکلا، ضامن اور گواہان سپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں موجود ہیں۔بشریٰ بی بی کے ضمانتی مچلکے سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں جمع کرا دیئے گئے، بشریٰ بی بی کاضمانتی مچلکہ ملک طارق محمود نون نے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں