0

باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،9خوارج ہلاک

راولپنڈی(نیا محاذ)باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 9خوارج ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،آپریشن گزشتہ شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیاگیا،آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کےتبادلے کے بعد 9خوارج ہلاک ہو گئے،ہلاک خوارج میں 2خودکش بمبار اور انتہائی مطلوب خارجی لیڈر سید محمد عرف قریشی استاد شامل ہے۔ہلاک خوارج سے بھاری اسلحہ، گولہ بارود، دھماکا خیزمواد بھی برآمدہوا،خوارج کی تلاش کیلئے علاقے میں مزید آپریشن جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں