اسلام آباد (نیا محاذ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 26 ویں ترمیم کے بعد بننے والی نئی کمیٹیوں کا بائیکاٹ نہ کرنے کا اعلان کردیا ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ تحریک انصاف کے جج ہیں، ہمارا کوئی جج نہیں ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نئی بننے والی کمیٹیوں کا بائیکاٹ نہیں کرے گی، تحریک انصاف نئی کمیٹیوں کیلئے نام ضرور دے گی۔
خیال رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت چیف جسٹس کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں بلالیا گیا ہے۔
26 ویں آئینی ترمیم کے تحت نئے چیف جسٹس کی تقرری، موجودہ چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ سے تین دن قبل ہوگی، نئے چیف جسٹس کی تعیناتی میں 24 گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔
0