0

علی امین گنڈاپور کا حفاظتی ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

پشاور ( نیا محاذ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔
درخواست گزار علی امین گنڈاپور نے اپنے وکیل عالم خان ادینزئی ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے درخواست میں مو¿قف اختیار کیا کہ درخواست گزار صوبے کا وزیراعلیٰ ہے اور ان کے خلاف اسلام آباد اور پنجاب میں مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف مقدمات درج ہیں لیکن ان کی تفصیلات ہمارے پاس موجود نہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔
علی امین گنڈاپور کے وکیل نے درخواست آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں