0

توہین الیکشن کمیشن کیس؛ہمارا انٹرنیٹ ٹھیک نہیں ہوا، اڈیالہ جیل حکام، بانی پی ٹی آئی کا پروڈکشن آرڈر کریں سب ٹھیک ہو جائے گا،وکیل فیصل چودھری

اسلام آباد(نیا محاذ) بانی پی ٹی آئی کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کے دورا ن اڈیالہ جیل حکام نے کہاکہ ہمارا انٹرنیٹ ٹھیک نہیں ہوا، وکیل فیصل چودھری نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کا پروڈکشن آرڈر کریں سب ٹھیک ہو جائے گا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی،اڈیالہ جیل حکام کمیشن کے سامنے پیش ہوئے،اڈیالہ جیل حکام نے کہاکہ ہمارا انٹرنیٹ ٹھیک نہیں ہوا، وکیل فیصل چودھری نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کا پروڈکشن آرڈر کریں سب ٹھیک ہو جائے گا، ہماری 3اکتوبر کے بعد کلائنٹ سے ملاقات نہیں ہوئی،شعیب شاہین نے کہاکہ آپ کلائنٹ سے ہماری ملاقات کرا دیں ،ممبر کمیشن نے کہاکہ وہ کس کنڈیشن میں ہیں یہ ہمارا اختیار نہیں معلوم کریں،ہم آپ کی ملاقات نہیں کرا سکتے،ہم نے ایک دفعہ جیل میں چارج فریم کیا، ہائیکورٹ نے کہہ دیا کہ چارج فریم دوبارہ کریں،شعیب شاہین نے کہاکہ اس کیس کو غیرمعینہ ملتوی کردیں،الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 5نومبر تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں