0

نیسلے پاکستان نے کلین گلگت بلتستان پراجیکٹ کے تحت گلگت میں کچرا علیحدہ کرنے والی پہلی مشین نصب کردی

گلگت (نیا محاذ)نیسلے پاکستان نے کچرے سے پاک مستقبل کے اپنے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے کلین گلگت بلتستان پراجیکٹ کے تحت گلگت میں کچرا علیحدہ کرنے والی پہلی مشین نصب کردی۔
مشین کا افتتاح گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹری نے کیا جسے گلگت بلتستان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کوڑے کرکٹ اٹھانے کے مقام پر نصب کیا گیا ہے۔ مشین کے ذریعے پلاسٹک اور کاغذ کے کچرے کی مختلف اقسام کی چھانٹی اور اسے علیحدہ کیا جائے گا جو خطے میں سمارٹ ویسٹ مینجمنٹ کا آغاز ہے۔
چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے نسلے کے کردار کا اعتراف کرتے ہوئے کہا”ہمیں خوشی ہے کہ نیسلے علاقہ میں پیکیجنگ کے کچرے کو کم کرنے کیلئے کوششیں کررہاہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے سلسلے میں کلین گلگت بلتستان پراجیکٹ کے حوالے سے پیشرفت ثبوت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں