0

قومی اسمبلی اجلاس میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد

اسلام آباد(نیا محاذ)قومی اسمبلی اجلاس میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی،صرف پاس ہولڈر میڈیا نمائندوں کو پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت ہو گی،ترجمان کا مزید کہناتھا کہ سکیورٹی وجوہات کے باعث تمام صحافی اپنا پریس گیلری کارڈ ہمراہ رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں