دبئی(نیا محاذ)ایمریٹس نے بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے باعث ایران اور عراق کے لیے اپنی پروازیں 23 اکتوبر 2024 تک منسوخ کر دی ہیں۔ایئرلائن نے اپنی ویب سائٹ پر ایک ٹریول اپ ڈیٹ میں اعلان کیا۔ اس سے قبل ایران جانے والی پروازیں 8 اکتوبر تک منسوخ کر دی گئی تھیں اور بعد میں اسے 16 اکتوبر تک بڑھا دیا گیا تھا۔
دوسری جانب ایمریٹس کی لبنان جانے والی پروازیں 31 اکتوبر تک منسوخ رہیں گی۔ یہ منسوخی اسرائیل پرایران کے میزائل حملے کے بعد اسرائیلی جوابی کارروائی کے خدشات کے پیش نظر کی گئی۔ایران نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اگر اس کے انفراسٹرکچر پر حملہ کیا گیا تو اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایمریٹس نے پہلے ہی دبئی جانے والی، آنے والی یا براستہ پروازوں میں پیجرز اور واکی ٹاکیز پر بھی پابندی لگا دی ہے۔