0

GITEX 2024 میں عامر ابراہیم اور حسام موبید نے مفاہمت کی ایک ڈیجیٹل یادداشت پر دستخط کردیئے

دبئی (نیا محاذ) ورلڈ ٹریڈ سینٹر دبئی میں GITEX 2024 پاکستان کے لیے ایک تاریخی ایونٹ ثابت ہوا، جس نے ٹیک ڈیسٹینیشن 2024 کے طور پر اپنی پوزیشن کو مستحکم کیا۔
متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی پاکستان کو سرمایہ کاری کے ایک اہم مقام کے طور پر فروغ دینے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ GITEX میں میموری ٹیکنالوجی کارپوریشن (MTC) اور Garaj کے بوتھوں کے ان کے ذاتی دوروں نے GITEX میں بین الاقوامی تعاون اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کی کوششوں کو اجاگر کیا۔اس موقع پر جاز کے سی ای او عامر ابراہیم اور ایم ٹی سی کے سی ای او حسام موبید کے درمیان مفاہمت کی ایک ڈیجیٹل یادداشت پر دستخط کرنا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں