لاہور (نیا محاذ )پاکستان میں اگلے برس شیڈول آئی سی سی چیمپئین ٹرافی کیلئے بھارت کے میچز دو مقامات پر کروانے کی تجویز سامنے آگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی براڈکاسٹرز نے تجویز پیش کی ہے کہ بھارت کے میچز دو مختلف مقامات پر کروانے سے ایونٹ کی قدر میں اضافہ ہوگا جبکہ تمام میچز ایک مقام پر کروانے سے اچھا تاثر نہیں جائے گا۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو دو مقامات پر میچز کی میزبانی پر کوئی اعتراض نہیں ہے اور انہوں نے اس تجویز کی بنیاد پر راولپنڈی کو ایک جگہ کے طور پر تجویز کیا ہے۔قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ابتدائی طور پر بھارت کے تمام میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کروانے کی تجویز دی تھی تاکہ براڈکاسٹرز کو کم از کم سفر کرنا پڑے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مجوزہ شیڈول میں بھارت کے لاہور میں 3 میچز شامل ہیں جن میں 20 فروری کو بنگلادیش اور دوسرا 23 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا جائے گا۔
روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ یکم مارچ کو شیڈول رکھا گیا ہے جبکہ دونوں ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل ہیں، جس میں نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کی ٹیمیں موجود ہوں گی۔