0

سعودی عرب میں “عالمی ہم آہنگی” کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی

ریاض (نیا محاذ) سعودی عرب میں “عالمی ہم آہنگی” کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اہم سعودی شخصیات سمیت مختلف ممالک کے سفیر شریک تھے جبکہ میڈیا سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی شامل تھیں۔سعودی وزیر اطلاعات سلمان الدوسری کی سرپرستی میں عالمی ہم آہنگی کے فروغ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب کی صدارت سعودی معاون وزیر اطلاعات ڈاکٹر عبداللہ المغلوت نے کی جبکہ سعودی منسٹری آف میڈیا میں انٹرنیشنل میڈیا کے ڈپٹی وزیر ڈاکٹر خالد اور دیگر اہم شخصیات شریک تھیں پاکستانی سفیر احمد فاروق سمیت دیگر بارہ ممالک کے سفیر بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ تقریب کا مقصد عالمی ہم آہنگی کے موضوع کو متعارف کرواتے ہوئے سعودی عرب میں دنیا بھر کے مقیم شہریوں کے درمیان باہمی روابط اور پیشہ ورانہ امور اور دنیا بھر کے ثقافتی رنگوں کو اجاگر کرکے ممالک کے درمیان ثقافت کے ذریعے باہمی ہم آہنگی کو پیدا کرنا ہے۔سعودی حکام کا کہنا تھا کہ ریاض سیزن کا آغاز ہوچکا ہے جس میں سعودی عرب میں مقیم لاکھوں ملکی اور غیر ملکی شہری ثقافتی اور تفریحی سرگرمیوں سے ہم آہنگ ہورہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں