دبئی (نیا محاذ) آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کےپہلےسیمی فائنل میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔دبئی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے 135 رنز کا ہدف 17.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ انیک بوش ناقابل شکست 74 رنز اور لورا وولوارڈ 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔قبل ازیں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے۔ بیچ مونی 44 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔ جنوبی افریقا کی آیابونگا کھاکا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل کل نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
0