0

یہودی مسافروں کو جہاز میں سوار نہ کرنا جرمن ایئر لائن کو بہت زیادہ مہنگا پڑ گیا

برلن (نیا محاذ) جرمنی کی سب سے بڑی ایئر لائن لفتھنزا پر جرمن مسافروں کو سفری سہولت دینے سے انکار پر 40 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ معاملہ مئی 2022 کا ہے جب ایئر لائن نے 128 یہودی مسافروں کو بورڈنگ سے روک دیا تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ ان یہودی مسافروں کو کو اس بنیاد پر سوار کرنے سے انکار کیا گیا کہ انہوں نے ایسا لباس پہن رکھا تھا جو بالعموم آرتھوڈوکس یہودی پہنا کرتے ہیں۔ انہیں گروپ کی شکل میں سوار ہونے سے روکا گیا تھا۔یہ لوگ نیو یارک سے آنے والی ایک پرواز پر سوار تھے جنہیں فرینکفرٹ سے بڈاپیسٹ کی پرواز پر سوار ہونے سے روکا گیا تھا۔ چند مسافروں پر بدسلوکی کا الزام بھی تھا۔یہ بات بھی اب سامنے آئی ہے کہ جن یہودی مسافروں کو روکا گیا تھا وہ ایک دوسرے کو جانتے بھی نہیں تھے اور گروپ کی شکل میں بھی سفر نہیں کر رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں