ملتان (نیا محاذ )ا نگلینڈ کی پوری ٹیم پاکستان کے 366 رنز کے جواب میں 291 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ہے جس کے باعث پاکستان کو مہمان ٹیم پر 75 رنز کی برتری حاصل ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 366 رنز کے جواب میں انگلینڈ کی جانب سے زیک کرولی اور بین ڈکٹ نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا تاہم پاکستانی باولرز نے پہلی وکٹ 73 رنز کے مجموعے پر اوپنر زیک کرولی کی گرائی جو کہ 27 رنز بنا کر نعمان کی گیند پر کیپر رضوان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے ۔انگلینڈ نے دوسری وکٹ 125 رنز کے مجموعے پر اولی پوپ کی گنوائی جو کہ 29 رنز بنا کر ساجد خان کی گیند پر بولڈ ہو گئے جبکہ ان کے بعد کپتان جوئے روٹ 34 رنز بنا کر 211 رنز کے مجموعے پر ساجد خان کی گیند کا نشانہ بنے اور کلین بولڈ ہو کر پولین لوٹ گئے ۔جوئے روٹ کے کچھ ہی دیر کے بعد اوپننگ پر زیک کرولی کے ساتھ میدان میں اترنے والے بین ڈکٹ بھی ساجد خان کی گیند کا نشانہ بنے اور 225 رنز کے مجموعے پر ایک مرتبہ پھر ساجد خان کا نیا شکار بنے اور 114 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے ۔انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک 9 ، بین سٹوکس ایک، جیمی سمتھ 21 ، بریڈون 4 ، میتھو پاٹس 6 اور جیک لیچ 25 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26 اوورز میں 111 رنز دیتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ نعمان علی نے 3 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے ٹیم کی پوزیشن مضبوط کی ۔
پاکستان کی بیٹنگ
پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 10 وکٹوں کے نقصان پر 366 رنز بنائے جس میں کامران غلام نے ڈیبیو سینچری بنائی جبکہ صائم ایوب 77 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، ان کے علاوہ محمد رضوان نے 41 ، سلمان آغا نے 31 اور عامر جمال نے 37 رنز کی اننگ کھیلی ۔نعمان علی بھی پیچھے نہیں رہے اور 32 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔