اسلام آباد(نیا محاذ)سپریم کورٹ نے مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردیں ۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،حامد خان نے مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف درخواست واپس لینے کی استدعاکردی، وکیل درخواست گزار نے کہاکہ ہم درخواستیں واپس لینا چاہتے ہیں،چیف جسٹس نے حامد خان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کو صرف درخواست واپس لینے کیلئے وکیل کیا گیا؟عابد زبیری خود بھی درخواست واپس لے سکتے تھے،اعتراضات کے ساتھ دوسری درخواست بھی مقرر ہے ،وکیل حامد خان نے کہاکہ ہم دونوں درخواستیں واپس لیتے ہیں،سپریم کورٹ نے درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردیں۔
0