0

جے یو آئی کا آئینی ترمیم کا مسودہ بہتر، بات آگے بڑھ سکتی ہے: سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد(نیا محاذ )پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ جے یو آئی کا آئینی ترمیم کا مسودہ بہت بہتر ہے اور یہاں سے بات آگے بڑھائی جاسکتی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی بھی میٹنگ ہو رہی ہے جس میں حتمی فیصلہ ہوجائےگا، تجاویز سے متعلق معاملات حل ہونے کی امید ہے۔
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کا آئینی ترمیم کا مسودہ بہت بہتر ہے، یہاں سے بات آگے بڑھائی جاسکتی ہے۔
دوسری جانب پروگرام میں شریک مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ مولانا آئینی بینچ اور پیپلز پارٹی آئینی عدالت کی بات کر رہی ہے، بہترہوگا وفاق میں آئینی عدالت ہو اور صوبوں کی حد تک آئینی بینچ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں