ممبئی (نیا محاذ) بگ باس کی تاریخ میں ایک ایسا واقعہ بھی پیش آچکا ہے کہ جب ایک امیدوار نے شو کے دوران محبت کے ٹھکرائے جانے پر خودکشی کی کوشش کی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق تامل اور ملیالم فلموں کی ادکارہ اوویا ہیلن نے 2017 میں تامل بگ باس میں حصہ لیا جس کو لیجنڈری تامل اداکار کمل ہاسن ۔ ہوسٹ کررہے تھے۔اوویا اس شو کے دوران توجہ کا مرکز بنی رہیں لیکن جذبات نے انہیں بری طرح مغلوب کیے رکھا۔ وہ شو میں شامل آروو سے پیار کر بیٹھیں اور اس کا اظہار بھی کرڈالا لیکن آروو کی جانب سے اس محبت کو ٹھکرا دیا گیا۔اس ریجکشن نے ان پر گہرا اثر ڈالا، اوویا کی آروو کے ساتھ لڑائی ہوئی اور اس دوران اوویا نے شو کے منتظمین سے کہا کہ وہ شدید ذہنی تناو کا شکار ہیں اور کسی ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہتی ہیں لیکن کچھ دیر بعد ہی انہوں نے سوئمنگ پول میں چھلانگ لگا کر اپنی جان لینے کی کوشش کی تاہم ان کو ریسکیو کرلیا گیا۔
تاہم 7 سال بعد یہ خبر اس وقت سامنے آئی جب ویڈیو لیک ہونے کے معاملے میں اوویا ہیلن ان دنوں خبروں میں ہیں۔ اور ان کی کچھ نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کے چرچے ان دنوں سوشل میڈیا پر ہیں۔بولڈ اداکارہ اوویا اس معاملے پر خاموش نہیں بیٹھیں لیکن بجائے کوئی قانونی راستہ نکالنے کے انہوں نے اپنا تمام غصہ سوشل میڈیا پر نکال دیا۔
اوویا نے انسٹاگرام پر تنقید کرنے والوں کو نشانے پر لیا اور انہیں کھری کھری سنادیں۔ انہوں نے منفی کمنٹس کرنے والوں کی خوب کلاس بھی لی ہے۔
0