ننکانہ صاحب ( نیا محاذ ) پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں شہری کو لوٹ کر فرار ہونیوالے 2 نامعلوم ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق شہری نے 15 پر کال کی کہ 4 نامعلوم ڈاکو موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے ہیں ، شاہکوٹ پولیس نے 2 مشکوک موٹر سائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، مشکوک افراد نے پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔
ترجمان نے بتایا کہ دو نامعلوم ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ہلاک ہونیوالے ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ فرار ہونیوالے ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں کارروائی میں مصروف ہیں۔
0