اسلام آباد (نیا محاذ)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کوشش ہے تمام مہمان پاکستان کے بارے میں مثبت تاثر لے کر جائیں جس کے لئے انہیں سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) میں شرکت کے لئے پاکستان آنے والے تمام ممالک کے مہمانوں کو خوش آمدید کہا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کل تمام مہمانوں کو عشائیہ دیا، باہر سے آنے والے تمام غیر ملکی صحافیوں کو بھی بھرپور سہولیات فراہم کیں تاکہ وہ اپنے فرائض آسانی سے انجام دے سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کوشش کی گئی کہ تمام مہمانوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات فراہم کی جائیں، غیر ملکی مندوبین یہاں سے پاکستان کا اچھا تاثر لے کر جائیں ، ہم کوشش کررہے ہیں کہ پاکستان کا سافٹ امیج باہر جائے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے ایس سی او سے اپنے خطاب میں خطے کے مسائل سمیت افغانستان، دہشت گردی، امن وامان، معیشت، ثقافت اور موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بات کی۔
0