0

عمر عبداللہ نے مقبوضہ کشمیرکے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھالیا

سری نگر(نیا محاذ ) عمر عبداللہ نے مقبوضہ جموں وکشمیرکے وزیراعلیٰ کے منصب کا حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی کو بھی شرکت کی۔مقبوضہ جموں وکشمیر اسمبلی کے حالیہ انتخابات میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے اکثریت حاصل کی، مقبوضہ کشمیرکی 90 رکنی اسمبلی میں نیشنل کانفرنس کے اتحاد نے 53 نشستیں حاصل کیں۔
عمرعبداللہ نے دوسری مرتبہ مقبوضہ کشمیرکے وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالا، اس سے قبل وہ 2009 سے2014 تک کانگریس کے اتحاد سے وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ مودی حکومت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے اسے یونین ٹریٹی قرار دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں