0

عمران خان کی میڈیکل رپورٹ پر بہن نورین نیازی کا ردعمل بھی آ گیا

اسلام آباد (نیا محاذ)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نورین نیازی نے کہا ہے کہ پمزہسپتال کی رپورٹ اورڈاکٹرزپرہمیں یقین نہیں ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوزکےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نورین نیازی کا کہنا تھا کہ پمزہسپتال والےپہلے بھی غلط رپورٹ دے چکے ہیں،ان کی رپورٹ پر کوئی یقین نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ بیرسٹرگوہرسےمیرا کوئی رابطہ نہیں ہے، اگرکوئی مسئلہ نہیں تھا توآج سارا دن ڈاکٹرعاصم کی ملاقات کیوں نہیں کرائی گئی؟ بانی پی ٹی آئی کی صحت والا معاملہ پریشانی کا ہے، پمزہسپتال کےڈاکٹرزاندرجا سکتے ہیں تو ڈاکٹرعاصم کیوں نہیں؟۔نورین نیازی کا کہنا تھا کہ میری بہنوں پرمتعدد کیسز ڈال دیئے گئے ہیں، لگ رہا ہے جیل کے اندر مارشل لا لگا ہوا ہے، ہمیں بانی پی ٹی آئی کی صحت سےمتعلق خدشات ہیں، بیرسٹر گوہر کو ڈاکٹرعاصم کی ملاقات کیلئے اصرار کرنا چاہیے تھا، ذاتی معالج کو ملاقات کی اجازت نہ دینے پر تشویش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس معاملے کو ایسے نہیں چھوڑیں گے،فیملی جیل کے باہر احتجاج کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں