اسلام آباد(نیا محاذ)بیلا روس کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے صرف پاکستان نہیں بلکہ ایس سی او کی ترجمانی کی۔نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق ایس سی او کے 23ویں سربراہ اجلاس کا باضابطہ آغاز ہو گیا،وزیراعظم شہبازشریف ایس سی او سربراہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں،ایس سی او اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بیلا روس کے وزیراعظم نے عالمی سطح پر پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا۔
بیلا روس کے وزیراعظم نے اپنے خطاب میں شہبازشریف کی تقریر کو سراہتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف نے صرف پاکستان نہیں بلکہ ایس سی او کی ترجمانی کی، ان کاکہناتھا کہ رواں سال شہبازشریف سے آستانہ میں ملاقاتیں ہوئیں۔