اسلام آباد (نیا محاذ)حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کردیا گیا۔ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت کو 247روپے3پیسے پر برقرار رکھاگیا ہے۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 5روپےفی لیٹر اضافے سے 251روپے29پیسے ہوچکی ہے۔اس حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
0