0

مقبول فٹ بال کھلاڑی پر خاتون سے زیادتی کا الزام عائد

پیرس (نیا محاذ)فرانس کے مشہور ترین نوجوان فٹ بالر کلیان ایمباپے پر سوئیڈن میں خاتون کیساتھ جنسی زیادتی کا الزام لگایا گیا ہے جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمباپے نے ہوٹل میں ایک خاتون کے ساتھ زیادتی کی۔فرانسیسی فٹ بالر کلیان ایمباپے بدھ سے جمعہ تک سوئیڈن میں موجود تھے جب جمعرات کی شب یہ واقعہ پیش آیا۔یہ معاملہ اس وقت خبروں میں آیا جب متاثرہ خاتون نگہداشت کیلئے ہسپتال پہنچی۔پولیس کی جانب سے زیادتی کے حوالے سے تاحال تصدیق یا تردیدی بیان سامنے نہیں آیا، تاہم رئیل میڈریڈ سٹار فٹبالر نے اپنے اوپر لگنے والے جنسی زیادتی کے الزام کو جھوٹا قرار دیا ہے۔کلیان امباپے نے اس حوالے سے کہا کہ یہ کیسا اتفاق ہے کہ الزام سماعت سے ایک روز قبل سامنے آیا ہے، یہ سماعت امباپے کے سابق کلب پی ایس جی کیخلاف ہے جس میں امباپے نے تنخواہوں اور بونس کی مد میں 46 ملین پاونڈ طلب کیے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں