0

کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

اسلام آباد(نیا محاذ)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور خیبر پختو نخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم چترال، دیر اور گرد ونواح میں گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے تاہم ساحلی اضلاع میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں اورجھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ کشمیر میں موسم خشک اورسرد رہنے کی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں