0

سندھ ہائیکورٹ نے آئینی ترامیم کیخلاف درخواست مسترد کردی

کراچی(نیامحاذ)سندھ ہائیکورٹ نے آئینی ترامیم کیخلاف درخواست مسترد کردی۔سما ٹی وی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف وکلا کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست غلام رحمان کورائی اور دیگر کی جانب سے دائر کی گئی ہے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہاکہ جب ترمیم ہوئی ہی نہیں تو عدالت کیسے مداخلت کرسکتی ہے؟ترمیم سے پہلے کیسے تعین کریں ترمیم قانون کے مطابق ہے یا نہیں؟چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہاکہ آئینی ترمیم کا ڈرافٹ اسمبلی میں لایا گیا ہے، آپ درخواست لے کر یہاں آ گئے؟چیف جسٹس شفیع صدیقی نے کہاکہ اسمبلی میں بیٹھے 24کروڑ عوام کے منتخب نمائندے ہیں،عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر پر سپریم کورٹ کی ججمنٹ پڑھی؟اس کے باوجود آپ نے ایسی درخواست دائر کرنے کی جسارت کی،عدالت نے کہا کہ کس قانون کے تحت مسودہ بار کونسلز، وکلا تنظیموں کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیں؟چیف جسٹس نے کہاکہ 3،4لائنیں لکھ کر درخواست دائر، پھر اخبارات میں خبر لگ جاتی ہے،سپریم کورٹ کے 15رکنی بنچ کے فیصلے کیخلاف ہم کیسے جا سکتے ہیں؟عدالت نے مجوزہ 26ویں آئینی ترامیم کیخلاف درخواست مسترد کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں