دبئی (نیا محاذ ) پاکستان مسلم لیگ ن سویڈن کے نائب صدر رانا محسن جمیل آف فیصل آباد کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے مسلم لیگ ن پرتگال کا نائب صدر مقرر کر دیا گیا-بیرسٹر امجد ملک کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن مسلم لیگ ن پرتگال کی صدر شمع بٹ نے رانا محسن جمیل کو نوٹیفکیشن پیش کیا- تفصیلات کے مطابق رانا محسن جمیل ایک عرصہ تک مسلم لیگ ن سویڈن کے نائب صدر رہے ہیں -ایک سال قبل وہ سویڈن سے بسلسلہ روزگار پرتگال شفٹ ہوئے ہیں- سویڈن میں ن لیگ کے لیے ان کی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں مسلم لیگ ن پرتگال کا نائب صدر مقرر کیا گیا ہے-
0