0

ترکیہ کی معطل فٹبال ریفری نے اپنی نازیبا ویڈیو پر رد عمل جاری کر دیا

انقرہ (نیا محاذ) ترکیہ کی فٹبال ریفری ایلف کراسلان نے مبینہ نازیبا ویڈیو کے وائرل ہونے پر معطل کیے جانے کے بعد پہلی بار لب کُشائی کی ہے۔ اُس کا کہنا ہے کہ جس ویڈیو میں اُسے اور اردیمر کو دکھایا گیا ہے وہ فیک ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک میچ آفیشل کے ساتھ بنائی گئی اس نازیبا ویڈیو کے وائرل ہونے پر ٹرکش فٹبال فیڈریشن نے ایلف کراسلان کو معطل کردیا تھا۔ 24 سالہ ایلف کراسلان اور 61 سالہ مبصر اورہان اردیمیر کی ویڈیو کے سامنے آتے ہی مختلف تبصروں کا بازار گرم ہوگیا۔ایلف کراسلان نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ اس کی اور اورہان اردیمیر کی جو ویڈیو سوشل میڈیا میں گردش کر رہی ہے وہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔ اس نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ مجھے بہت لمبا سفر کرنا ہے اور میں ہر مشکل کا ڈٹ کر سامنا کروں گی۔ایلف کراسلان کا کہنا ہے کہ چیخنا، رونا اور اداس ہونا میرے مزاج کا حصہ نہیں، میں تو ہنستے ہوئے آگے بڑھنے پر یقین رکھتی ہوں۔ یہ بات خاص طور پر قابلِ ذکر ہے کہ یہ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد انسٹاگرام پر ایلف کراسلان کے فالوئرز کی تعداد پانچ لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں