0

بہن کا بروقت علاج نہ کروانے پر سالے نے بہنوئی کو قتل کر دیا

سیالکوٹ (نیا محاذ)بہن کا بروقت علاج نہ کروانے اور بہن کی وفات کے صدمہ پرسالے نے فائرنگ کرکے بہنوئی کو قتل کر دیا۔نجی ٹی وی چینل ااج نیوز کے مطابق واقعہ تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ بھاگووال روڈ میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق حمزہ نامی ملزم نے فائرنگ کر کے اپنے بہنوئی محمد ابرار کو قتل کر دیا۔مقتول ابرار کی اہلیہ مدیحہ چند روز قبل حرکت قلب بند ہو جانے سے وفات پا گئی تھی۔ بہن کی موت کا ملزم کو بہت رنج تھا کہ اس کے بہنوئی نے اپنی بیوی کو بروقت ہسپتال لے کر نہیں گیا جس کی وجہ سے مدیحہ فوت ہوگئی۔ذرائع کے مطابق ملزم اپنی بہن کی وفات کا صدمہ نہ برداشت نہیں کرسکا اور اس نے اپنی بہن کے دسویں پر قبرستان سے فاتحہ خوانی کے بعد آتے ہوئے بہنوئی ابرار کا قتل کردیا۔ مقتول ابرار چار بچوں کا باپ تھا۔پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں