بنوں(نیا محاذ)بنوں میں منڈی بکاخیل کےقریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق ہوگئی۔نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ بنوں کے علاقے بکاخیل میں چند نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں خاتون ہیڈ کانسٹیبل شائستہ خان شہید ہوگئیں۔ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جن کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
0