سکرامنٹو (نیا محاذ) میٹا کی ملکیت اور دنیا بھر میں مقبول میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو تصاویر میں ایڈیٹنگ کے ذریعے دیے جانے والے دھوکے اور جعلسازیوں سے بچانے کیلئے کام شروع کردیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق دنیا بھر میں کروڑوں افراد اپنے دوستوں اور گھر والوں سے رابطے کے لیے واٹس ایپ کا انتخاب کرتے ہیں جس کی وجہ سے سائبر کرمنلز اور فراڈ کرنے والے افراد واٹس ایپ کے ذریعے لوگوں کو ہدف بنانے کی کوشش کرتے ہیں تاہم اب واٹس ایپ پر ایک ایسا سکیورٹی فیچر متعارف کرایا جارہا ہے جو اس خطرے سے صارفین کو تحفظ فراہم کرے گا۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی آسانی کیلئے ‘سرچ ‘ نامی فیچر متعارف کروایا ہے جس کے ذریعے صارفین مختلف کانٹیکٹ سے موصول ہونے والی تصاویر کی گوگل پر جانچ کرسکیں گے۔واٹس ایپ کا نیا فیچر فی الحال اینڈرائیڈ 2.24.21.31 اپ ڈیٹ کے طور پر واٹس ایپ بیٹا کے صارفین کے لیے دستیاب ہے۔نئے فیچر میں کیا خصوصیات شامل ہیں؟
’ search‘ نامی فیچر صارفین کو کسی کانٹیکٹس سے موصول ہونے والی تصویر کے جعلی یا اصلی ہونے کی شناخت کرنے میں مدد دے گا تاکہ کوئی بھی صارف ایسی تصاویر کے ذریعے دیے جانے والے دھوکے سے محفوظ رہ سکے۔
0