0

اعظم سواتی کیخلاف اسلام آباد میں 12مقدمات درج ہیں ،رپورٹ عدالت میں پیش

اسلام آباد(نیا محاذ)اسلام آبادپولیس نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل عدالت میں جمع کرا دی۔نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق اعظم سواتی کی مقدمات کی تفصیلات کے حصول کیلئے ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،درخواستگزار وکیل اورسٹیٹ کونسل عدالت میں پیش ہوئے ،ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے اسلام آباد پولیس کی رپورٹ عدالت میں پیش کی،رپورٹ کے مطابق اعظم سواتی کیخلاف اسلام آباد میں 12مقدمات درج ہیں ، اعظم سواتی کیخلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں 12مقدمات درج ہیں،اعظم سواتی تھانہ مارگلہ کے 2014کے مقدمے میں عدالتی اشتہاری ہیں،دیگر مقدمات میں اعظم سواتی شامل تفتیش ہیں،عدالت نےوفاقی پولیس کی رپورٹ پر اعظم سواتی کی درخواست نمٹا دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں