0

اداکار عقیل ملک نے اداکارہ وجیہہ کے ساتھ تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی، حیران کن انکشاف

کراچی (نیا محاذ)معروف پاکستانی اداکار عقیل ملک نے حال ہی میں ایک شو کے دوران وجیہہ خان کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں پہلی مرتبہ کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کا احترام کرتے ہیں، وجیہہ خان کی منگنی ہونے جارہی ہے، میں ایک ایسےفردکے پیچھے نہیں بھاگ سکتا جو کسی اورسے منسوب ہو۔

عقیل ملک ایک مشہور پاکستانی اداکار ، ماڈل، بزنس مین اور انٹر پرینیورہیں۔ انہوں نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے مشہور رئیلٹی شو تماشہ میں شرکت کے بعد توجہ حاصل کی۔ عقیل ملک تماشہ 3 کے فاتح تھے۔ ان کے دیگر قابل ذکر کرداروں میں فیچر فلم ’شیردل‘ اور ڈرامہ سیریل ’محبت سترنگی‘ شامل ہیں۔وجیہہ خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے عقیل ملک کا کہنا تھا کہ، میرے مداحوں نے تمام لڑکیوں کے ساتھ میری ریلز بنائی ہیں۔ وجیہہ خان بہت اچھی لڑکی ہے اس کا لباس اور اسٹائل بھی اچھا تھا۔ میں سیٹ پر تمام لڑکیوں کے ساتھ ایک خاندان کی طرح پیش آتا تھااور اب بھی ایک فیملی کی طرح ان کی عزت کرتا ہوں۔

اداکار نے مزید کہا کہ مجھے پہلے دن سے وجیہہ پسند تھی لیکن مجھے نہیں معلوم تھا کہ وجیہہ کے ساتھ میری دوستی کو مداحوں کی جانب سے اسکرین پر کس طرح دیکھا جا رہا ہے اور پھر وجیہہ خان نے بھی اس حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیاتو میں نے اس کا احترام کیا اور اس سے دوررہنا شروع کر دیا کیونکہ اس کی تشویش بجا تھی ۔ اس کی منگنی ہونے جارہی تھی اورمیں ایک ایسےفردکے پیچھے نہیں بھاگ سکتا جو کسی اورسے منسوب ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں