بیجنگ (نیا محاذ) سنگاپور میں ایک خاتون پر چھٹی لینے کے لیے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ بنوانے پر تقریباً 3.2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین سے تعلق رکھنے والی 37 سالہ خاتون اپنے دفتری کاموں سے تھوڑا وقفہ چاہتی تھیں کیونکہ وہ اپنی والدہ کی صحت کے بارے میں فکر مند تھیں۔ تاہم وہ دفتر میں اپنے لیے برا تاثر پیش نہیں کرنا چاہتی تھیں، اس لیے خاتون نے جعلسازی کا سہارا لیا۔خاتون نے کوئی پرانا میدیکل سرٹیفیکیٹ نکالا اور اس میں کچھ تبدیلیاں کیں تاکہ معلوم ہوسکے کہ وہ بیمار ہو گئی ہیں اور وہ اس سال 23 مارچ سے 3 اپریل کے درمیان اپنی ملازمت سے غیر حاضر رہیں گی۔رہائش گاہ کے نزدیک اور کام سے غیر حاضری کی مدت کو ظاہر کرنے کے لیے اسپتال میں داخل ہونے کی تاریخ کو تبدیل کر دیا گیا، 21 مارچ کو سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی تاریخ ظاہر کی گئی اور کیو آر کوڈ دھندلا کردیا گیا۔جعلی سرٹیفیکیٹ اس وقت پکڑی گئی جب ایچ آر ڈیپارٹمنٹ نے دستاویز پر کیو آر کوڈ کا دھندلا پن دیکھا۔ اس کے علاوہ خاتون نے اپنی والدہ کی موت کا بھی جعلی سرٹیفیکیٹ ایچ آر میں جمع کروایا۔خاتون کے ایچ او ڈی نے خاتون سے جعلسازی کے بارے میں وضاحت طلب کی جس کے بعد خاتون کو 24 گھنٹے کے اندر اندر ملازمت سے نکال دیا گیا اور بعد میں ایچ آر نے پولیس میں شکایت بھی درج کروائی جس کے نتیجے میں خاتون پر مجموعی طور پر 8541 سنگاپورین ڈالرز جرمانہ عائد کیا گیا۔
0