کراچی(نیا محاذ)سندھ ہائیکورٹ نے بینکر فیصل نبی ملک قتل کیس میں ملزمان کی عمر قید کی سزاکالعدم قرار دیدی۔سما ٹی وی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں بینکر فیصل نبی ملک قتل کیس میں سزا کیخلاف 2ملزمان کی اپیلوں پرسماعت ہوئی،سندھ ہائیکورٹ نے ملزمہ انب زہرہ، ملزمنصور مجاہد کی اپیل منظورکرلی،عدالت نے ملزمان انب زہرہ اور منصور مجاہد کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دیدی،سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ ملزمان کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو جیل سے رہا کیا جائے۔یادرہے کہ ٹرائل کورٹ نے ملزمان کو اکتوبر2019میں عمر قید اور جرمانے کی سزاسنائی تھی،پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان نے جون 2013میں بینکر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔
0