0

بھارت کیخلاف سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا جھٹکا

آکلینڈ(نیا محاذ ) نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کیم ولیمسن دورۂ بھارت سے قبل انجری کا شکار ہوگئے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ حکام کے مطابق کین ولیمسن گروئن انجری کا شکار ہوگئے ہیں، ان کو گروئن کی تکلیف سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ہوئی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہےکہ ولیمسن کی بھارت روانگی میں تاخیر ہے اور ان کی جگہ مارک چیپمین کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے جب کہ کین ولیمسن ری ہیب مکمل کرنے کے بعد بھارت میں سکواڈ کوجوائن کریں گے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کین ولیمسن3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری حصے میں ہی کھیل سکیں گے، سیریز کے آغاز میں ولیمسن کا دستیاب نہ ہونا مایوس کن ہے۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16 اکتوبر سے بنگلورو میں شروع ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں