اسلام آباد(نیا محاذ)اسلام آباد کے تینوں حلقوں کے الیکشن ٹریبونل تبدیل کرنے کی درخواستوں پر سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر اور وکیل فیصل چودھری میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے وکیل فیصل چودھری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ ہمیں ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش نہ کریں،فیصل چودھری نے کہاکہ آپ اپنی آواز نیچی رکھ کر بات کریں،آپ درخواست کا فیصلہ کردیں، ہم یہاں بے عزت ہونے نہیں آئے،ممبرخیبرپختونخوا نے کہاکہ ہم آرڈر کر دیتے ہیں ہمیں کسی نے نہیں روکا۔سما ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن میں اسلام آباد کے تینوں حلقوں کے الیکشن ٹریبونل تبدیل کرنے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کی سربراہی میں 4رکنی کیشن نے سماعت کی،وکیل فیصل چودھری نے کہاکہ میرا عامر مغل سے رابطہ نہیں ان پر ایف آئی آرز ہیں،مزید ایک التوا دے دیں، اگلی بار دلائل بھی مکمل کر لوں گا، چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ آپ ساڑھے 11بجے تک کیس میں جواب جمع کرائیں،فیصل چودھری نے کہاکہ ساڑھے 11بجے تک جواب جمع کرانا ممکن نہیں،عامر مغل سے رابطہ کئے بغیرجواب نہیں دے سکتا۔دوران سماعت عامر مغل کے وکیل کی چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ارکان سے تلخ کلامی ہو گئی،چیف الیکشن کمشنر نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ ہمیں ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش نہ کریں،فیصل چودھری نے کہاکہ آپ اپنی آواز نیچی رکھ کر بات کریں،آپ درخواست کا فیصلہ کردیں، ہم یہاں بے عزت ہونے نہیں آئے،ممبرخیبرپختونخوا نے کہاکہ ہم آرڈر کر دیتے ہیں ہمیں کسی نے نہیں روکا۔
فوادچودھری کی جانب سے فیصل چودھری کو معافی مانگنے کی درخواست کی گئی،فیصل چودھری نے جواب دیا کہ نہیں میں معافی نہیں مانگوں گا، الیکشن کمیشن میں ٹریبونل تبدیلی سے متعلق سماعت 17اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔