0

کراچی: ماموں کو ایئرپورٹ چھوڑ کر آنیوالے 2 بھائی ٹینکر کی زد میں آکر ہلاک

کراچی(نیا محاذ) ماڈل کالونی روڈ پر واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 3 بھائیوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق 2 بھائی ہسپتال پہنچنے سے قبل دم توڑ گئے جبکہ تیسرا زخمی حالت میں زیر علاج ہے، حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہوگیا تھا جسے گرفتار کرکے ماڈل کالونی تھانے منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واٹر ٹینکر بھی ماڈل کالونی پولیس کی تحویل میں ہے۔
پولیس کے مطابق چاروں افراد ایک ہی موٹر سائیکل پر سفر کررہے تھے، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 9سالہ طلحٰہ اور 11سالہ شاہ محمد شامل ہیں جبکہ تیسرا بھائی 10سالہ ارحم اور 25سالہ بابر نامی نوجوان زخمی ہے۔
مرنے والوں کے محلے داروں نے جناح ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بچے اپنے ماموں کو ایئرپورٹ پر چھوڑنے گئے تھے اور واپسی پر یہ حادثہ پیش آگیا، واقعہ کے خلاف علاقہ مکینوں نے ماڈل کالونی روڈ پر احتجاج بھی کیا۔
پولیس کے مطابق اہلخانہ بچوں کی میتیں لے کر آبائی علاقے مانسہرہ روانہ ہوگئے جہاں سے واپسی پر واقعہ کا مقدمہ درج کرائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں