0

پی آئی اے کا ٹورنٹو کیلئے ٹکٹوں میں 15 فیصد رعایت کا اعلان

اسلام آباد(نیا محاذ)قومی ایئر لائن (پی آئی اے )نے ٹورنٹو کیلئے ٹکٹوں میں 15 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا۔نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پاکستان سے ٹورنٹو جانے والے مسافروں کیلئے پاکستان ائیر لائنز نے خوشخبری سناتے ہوئے بڑی رعایت کا اعلان کر دیا۔پی آئی اے کے مطابق ٹکٹوں میں 15 فیصد رعایت کا فائدہ مسافر 15 اکتوبر تک اٹھا سکیں گے اور 15 اکتوبر تک بک کروائی گئی ٹکٹیں 20 دسمبر 2024 تک سفر کیلئے استعمال کی جا سکیں گی۔پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مسافروں کیلئے خوش آئند ہے، جس سے انہیں اپنی ضروریات کے مطابق سفری سہولیات حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں